افراطِ زر میں اضافہ، 7 روز میں 17 اشیاء مہنگی ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کیلئے خوشخبری، ضلعی انتظامیہ کا 9 اشیا ء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
عوام کیلئے خوشخبری، ضلعی انتظامیہ کا 9 اشیا ء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی کے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ افراطِ زر میں اضافہ ہوا، گزشتہ 7 روز میں 17 اشیاءمہنگی جبکہ 8 کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 روز میں مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 11 فیصد کمی آئی۔ شرحِ مہنگائی 18 اعشاریہ 62 فیصد جبکہ کم سے کم آمدنی رکھنےو الے شہریوں کیلئے 20 اعشاریہ 24 فیصد پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں 5 پوائنٹس کی معمولی مندی

مہنگائی کے متعلق رپورٹ جاری کرنے والے ادارۂ شماریات کے مطابق گزشتہ 7 روز میں 17 اشیاء کی قیمتیں بڑھیں، ٹماٹر 18 روپے 53 پیسے، لہسن 13 روپے 55 پیسے، مٹن 2 روپے 45 پیسے، دال چنا 1 اعشاریہ 92روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔

دال ماش کی قیمت میں 2 اعشاریہ 75 روپے فی کلو اضافہ نوٹ کیا گیا، مونگ کی دال 0 اعشاریہ 68 روپے، مسور کی دال 1 روپے 54 پیسے جبکہ گھی 1 روپے 75 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جس کے نتیجے میں اوسطاً گھی 400 روپے 75پیسے پر فروخت ہونے لگا۔

کوکنگ آئل کے 5 لیٹر کے پیک کی اوسط قیمت 2 ہزار 85 روپے 42 پیسے تک جا پہنچی۔ 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ 26 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ زندہ مرغی کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے کلو، انڈہ 3روپے 83 پیسے درجن سستا ہوا۔

ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ 200 گرام سرخ مرچ کی قیمت میں 25 روپے 85 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چینی کی قیمت 1 روپے 5 پیسے فی کلو کم ہوئی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ 

Related Posts