ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، سبزی اور گھی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، سبزی اور گھی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، سبزی اور گھی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں مہنگائی آسمان کو چھونے لگی، سبزی اور گھی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر ڈالڈا آئل کی قیمت 463 روپے سے بڑھ کر 483 فی لیٹر ہوگئی۔ حبیب کوکنگ آئل کی قیمت 388 روپےسے 408 روپے لیٹر تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:

اورنج لائن پراجیکٹ عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنیکا اعلان

میزان کوکنگ آئل عام دکانوں پر 490 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے۔ مختلف برانڈز کی چائے کی قیمت میں 45 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نئی قیمت 1079 روپے فی کلو ہوگئی۔ جامِ شیریں کی ڈیڑھ لیٹر بوتل کی قیمت 437 سے 475روپے تک پہنچ گئی۔

خشک دودھ کے پیکٹ کی قیمت 142 سے 162روپے لیٹر ہوگئی۔ سفید چنے 213 روپے، دال چنا 160، دال ماش 278روپے کلو ہوگئی۔ بچت بازاروں میں لیموں نایاب ہوگیا۔ ایک لیموں 50روپے تک میں دستیاب نہیں۔ فی کلو قیمت 1200روپے تک جا پہنچی۔

وفاقی حکومت نے رمضان کے رخصت ہوتے ہی یوٹیلٹی اسٹورز پر بیسن، دال اور کھجور پر دی گئی سبسڈی ختم کردی۔ دالوں کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا۔ دال مونگ 170روپے فی کلو جبکہ بیسن 170 سے 190 روپے فی کلو ہوگیا۔

Related Posts