بھارت میں بے روزگاری کی شرح 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اعدادو شمار جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں بے روزگاری کی شرح 16ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اعدادوشمار جاری
بھارت میں بے روزگاری کی شرح 16ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اعدادوشمار جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: دسمبر میں بھارت میں بے روزگاری کی شرح 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سنٹرفارمانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں بھارت میں بے روزگاری کی شرح 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر 8.30 فیصد پر پہنچ گئی، جو گزشتہ مہینے میں 8.00 فیصد تھی۔

بھارت میں بے روزگار افراد کی بڑھتی ہوئی شرح نے بھارتیوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے جبکہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دسمبر میں شہری سطح پر بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 10.09 فیصد ہو گئی، جو نومبرمیں 8.96 فیصد تھی، جبکہ دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح 7.55 فیصد سے گھٹ کر 7.44 فیصد ہوگئی۔

بھارت میں شہری علاقوں میں بے روزگار افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اسی حوالے سے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے (سی ایم آئی ای) کے مینیجنگ ڈائریکٹر مہیش ویاس نے کہا کہ بے روزگاری کی شرح میں اضافہ اتنا برا نہیں جتنا لگ رہا ہے کیونکہ لیبر فورس میں اضافہ سب سے زیادہ ہے اور دسمبر میں 40.48 فیصد تک اضافہ ہوا، جو 12 ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں نان، روٹی کی قیمتیں بڑھ گئیں

مہیش ویاس نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ دسمبر میں روزگار کی شرح بڑھ کر 37.1 فیصد ہو گئی ہے جو کہ جنوری 2022 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

یاد رہے 2024 میں ہونے والےعام انتخابات سے قبل وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے لیے مہنگائی پر قابو پانا اور نوجوانوں کے لیے ملازمتیں پیدا کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

Related Posts