خلائی مشن کامیاب، بھارت چاند پر پہنچنے والا چوتھا ملک بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کا خلائی مشن چندریان 3 کامیابی سے چاند کے تاریک حصے پر اتر گیا۔

بھارتی اسپیس ایجنسی کے مطابق چندریان 3 مشن 14 جولائی کو روانہ ہوا تھا جو لانچ کے بعد 10 دن تک زمین کے مدار میں موجود رہا اور 5 اگست کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز شریف کے دور حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ ہوا

وکرم نامی لینڈر 17 اگست کو پروپلشن موڈیول سے کامیابی سے الگ ہوا تھا جس کے بعد آج یہ مشن چاند پر کامیابی سے اتر گیا ہے۔

مشن کی کامیابی کے بعد بھارت چاند کے جنوبی قطب تک پہنچنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا اور چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔

یہ بھارت کی جانب سے چاند پر اترنے کی 4 برسوں کے دوران دوسری کوشش ہے، اس سے قبل 2019 میں چندریان 2 مشن کو ناکامی کا سامنا ہو چکا ہے۔

اس سے قبل امریکا، روس اور چین چاند کے خط استوا کے قریب سافٹ لینڈنگ کر چکے ہیں۔

Related Posts