بھارت کی سی ٹیم بھی پاکستان کو ہرا سکتی ہے، سابق بھارتی کرکٹر کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست پر سابق بھارتی فاسٹ بولر ایس سری سانتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی سی ٹیم بھی میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم کو ہرا سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی فاسٹ بولر ایس سری سانتھ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو اتنے بڑے اسٹیڈیم میں کھیلنے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتی، ہم نے انہیں ایک موقع دیا لیکن اگر آپ اس طرح کھیلتے ہیں، تو آپ کو دوبارہ ایسے موقع نہیں ملے گا۔

قبل ازیں بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بیان دیا تھا کہ پاکستان کم بیک کرے گا اور ایونٹ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے گا، جس پر سری سانتھ نے مکی آرتھر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان کی موجودہ پلئینگ الیون کبھی بھی آئی سی سی ٹرافی یا کسی اور ایونٹ میں بھارت کو ہرا سکتی ہے۔

بھارت کیخلاف شکست کے بعد سارو گنگولی نے پاکستانی ٹیم کے بارے میں کیا کہا؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی سی ٹیم بھی پاکستان کی موجودہ پلئینگ الیون کو شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان مسلسل آٹھویں بار شکست سے دوچار کیا تھا۔

قبل ازیں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے بدترین ہار کے بعد میگا ایونٹ میں پاکستان کا کم بیک کرنا مشکل ہے کیونکہ گرین شرٹس کی موجودہ پلئینگ الیون میں جذبے کی کمی نظر آتی ہے۔

Related Posts