بھارت کی 9لاکھ فوج کشمیریوں پرظلم وجبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے، عبد الحمید لون

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Biden to play his role in resolving Kashmir issue: Abdul Hameed Lone
بھارت کی 9لاکھ فوج کشمیریوں پرظلم وجبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے، عبد الحمید لون

اسلام آباد:بھارت کی 9لاکھ فوج کشمیریوں پرظلم وجبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے، آج پھر مقبوضہ کشمیر میں مزید2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاگیا،بھارت کانہتے کشمیریوں پر ظلم وجبر کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے،ان خیالات کااظہار کشمیری حریت رہنما عبدالحمید لون نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر اس وقت اپنے عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جہاں بھارت کی 9لاکھ سے زائد فوج کشمیریوں پرظلم وجبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے وہیں ہمارے حوصلے بھی بلند ہیں،تحریک آزادی میں بیش بہا قربانیاں پیش کی گئی ہیں، قربانیوں کی ایک طویل فہرست ہے جنہیں ہم فراموش نہیں کر سکتے۔

آج جہاں ہندوستان کشمیریوں کے قتل عام پر گامزن ہے وہاں ڈیموگریفک تبدیلی کے ساتھ ساتھ زمینی حقائق بھی تبدیل کررہاہے، وہیں نوجوان سڑکوں پر ہیں، ایک سال سے کالج،یونیورسٹیاں اور اسکول بند پڑے ہوئے ہیں، لوگوں کو گھروں کے اندر محسور کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر بین الاقوامی تنازع ہے،1947کے بعد بہت ساری ریاستیں وجود میں آئیں جنہیں آزادی ملی، بدقسمتی سے 2ایسے متنازع زونز ہیں جو اپنے حق آزادی سے محروم ہیں، ایک کشمیر اور دوسری فلسطین ہے، بھارت اسرائیل طرز پر پیلٹ بندوقیں استعمال کررہاہے، نسل کشی کررہاہے اور جغرافیائی تبدیلیاں کررہاہے اور نوجوانوں بچوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کررہاہے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں پر خالصتان طرز پر نوجوانوں اور طلبہ میں منشیات تقسیم کی جارہی ہیں، بھارت ظلم وجبر سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا، آج بھی شہادتیں اور قربانیاں جاری ہیں اور یہ قربانیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک ہمیں حق خودارادیت نہیں مل جاتا۔

آج ہماری قیادت، ہمارے نوجوانوں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،دنیا کو باور کروا رہے ہیں کہ اقوام متحدہ کا کردار انتہائی مایوس کن ہے، بھارت دنیا کے سامنے شرمند ہے، اس کی سبکی ہورہی ہے، ہم پھر بھی پر امید ہیں کہ کشمیری اپنے حق آزادی سے ثمر آور ہوں گے۔

Related Posts