بھارتی بحریہ کی کراچی کو مکمل تباہ کرنے کی دھمکی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛انڈیا ٹائمز)

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں دہشتگردانہ حملے کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سرکار نے کراچی پر حملے کی دھمکی دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارتی افواج نے پاکستان کو چاروں طرف سے گھیرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہندوستانی بحریہ نے آج اپنے جہازسے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے براہموس میزائل کا تجربہ فوجی جہاز سے کیا گیا جس کی رینج 800 کلومیٹر تک ہے۔

بھارتی بحریہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم اپنے دفاع کے لیے پاکستانی کے معاشی حب کراچی سمیت کئی شہروں کو تباہ کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت اور روس کے اشتراک سے تیار کردہ براہموس میزائل دنیا کے تیز ترین سپرسونک کروز میزائلوں میں سے ایک ہے۔

بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری بحریہ ہر وقت، ہر جگہ اور کسی بھی صورتحال میں ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لئے تیار ہے۔

Related Posts