کراچی:بھارتی خفیہ ایجنسی ر ا کا ایجنٹ،کراچی پولیس کا اے ایس آئی گرفتارکرلیا گیا،پولیس حکام کے مطابق ایس آئی یو پولیس کی جانب سے گلستان جوہر میں کارروائی کی گئی۔
اے ایس آئی شہزاد پرویز شاہراہ فیصل تھانے میں تعینات تھا،ملزم شہزاد پرویز کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جارہی تھی۔گرفتار پولیس اہلکار سے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
گرفتار پولیس اہلکار دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے،جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس نے بتایا کہ پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن ہے۔
ملزم اہلکار ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے،اے ایس آئی شہزاد پرویز گلستان جوہر کا رہائشی ہے جبکہ گرفتار اہلکار کے قبضے سے 2 دستی بم بھی برآمد کئے گئے ہیں۔