بھارتی فوج کنٹرول لائن پر چینی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔جنرل دیویدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارتی فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے کہا ہے کہ ہماری فوج حقیقی کنٹرول لائن پر چین کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ لائن آف ایکچؤل کنٹرول (ایل اے سی) کی صورتحال کو سفارت کاری اور آپریشنل سطح پر حل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں تاہم بھارت کی مسلح فوج نے چین کو تیز، بے خوف اور ہم آہنگی سے بھرپور جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 زلزلے سے اسٹوڈیو ہلنے لگا، تُرک نیوز اینکر کی خبریں جاری

تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے کہا کہ چین کی جانب سے کسی بھی جارحانہ کوشش کا جواب بھارت کی مسلح افواج مجموعی اور مضبوط طور پر دیں گی۔ہم  ایل اے سی پر فزیکل گشت اور تکنیکی ذرائع سے غلبہ حاصل کر رہے ہیں۔

 لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیوی کا کہنا تھا کہ ہم علاقائی سالمیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت یقینی بنائیں گے۔ امن و سکون بحال کریں گے جس کیلئے ہماری مسلسل کوششیں جاری ہیں اور جاری رہیں گی۔ فوج چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کی حکمراں سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو بھارتی پارلیمان میں حال ہی میں چین کی جانب سے پیش قدمی پر اپوزیشن کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اپوزیشن رہنما بھی بھارتی افواج کی چین کے خلاف پیش قدمی کے قائل نہیں۔

 

Related Posts