بھارتی جنرل نے پاکستان کیخلاف جنگ میں اپنی شکست تسلیم کرلی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فوٹو بزنس اسٹینڈرڈ

ایک طرف شکست کا اعتراف، دوسری طرف چین پرالزامات، بھارت کے نائب آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے دعوی کیا کہ پاکستان کو چین سے بھارت کی لائیو معلومات مل رہی تھیں، ساتھ ہی بھارتی ائیرڈیفنس کی ناکامی کا اعتراف کر لیا کہا، ہمیں وقت پر اہم سامان نہیں ملا۔

بھارت کے نائب آرمی چیف، لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے ایک بیان میں اپنی فوج کی شکست کا اعتراف کیا اور ساتھ ہی پاکستان پر الزامات عائد کیے کہ چین سے انڈیا کی لائیو معلومات حاصل ہو رہی تھیں۔

انہوں نے بھارتی ائرڈیفنس کی ناکامی کو بھی تسلیم کیا اور کہا کہ انہیں ”وقت پر اہم سامان نہیں ملا“ جس کی وجہ سے ان کی فوج کو شدید نقصان پہنچا۔

 

 

لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے پاکستان کی فوجی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ”پاکستانی فوج کو ہماری نقل و حرکت کا علم تھا، اور ان کی C4ISR صلاحیتوں نے ہماری فوج کو حیرت میں ڈال دیا۔“

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کی الیکٹرانک جنگی صلاحیتیں، خاص طور پر آپریشن سندور کے دوران بے مثال تھیں۔

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاک فوج کے الفتح راکٹ سسٹم نے بھارتی فوجی اڈوں کو خاصا نقصان پہنچایا، جس کے بعد بھارتی ائرڈیفنس کی ناکامی سامنے آئی۔

Related Posts