بھارت کی ایک اور فلم نے عالمی فلم چارٹ پر نمایاں مقام حاصل کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Good Bad Ugly
(فوٹو: ریڈیٹ)

بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے نامی گرامی ہیرو اجیت کمار کی گڈ بیڈ اگلی نے باکس آفس پر چوتھے روز شاندار بزنس کیا اور اس فلم نے عالمی فلم عالمی سطح پر سب سے زیادہ دیکھی گئی فلموں میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے۔

تریپن سالہ اجیت کمار ساؤتھ فلم انڈسٹری کیلئے کوئی نیا نام نہیں، تاہم انہیں الو ارجن اور رام چرن کے مقابلے میں زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی اور ان کی شہرت کا وہ مقام بھی نہیں کہ ان کی فلم باکس آفس پر اتنی کامیابی حاصل کرے تاہم اجیت کمار کی فلم نے یہ تمام معیارات مسترد کردئیے ہیں۔

گڈ بیڈ اگلی نے دنیا بھر میں 150 کروڑ کا سنگِ میل اتنی تیزی سے عبور کیا ہے کہ بالی ووڈ کے نامی گرامی ہیروز حیران ہیں جن میں ان ہیروز کو زیادہ حیرت ہوگی جن کی فلمیں باکس آفس پر پٹ گئیں جن میں ورون دھون، سلمان خان اور سنی دیول جیسے نامی گرامی بالی ووڈ پہلوان بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ دہائی میں اجیت کمار نے زیادہ تر سنجیدہ رولز کیے لیکن ایک بار پھر وہ مسالا فلموں میں واپس آگئے ہیں اور ادھک روی چندرن کی ہدایتکاری میں بننے والی ان کی فلم گڈ بیڈ اگلی ان کی اسٹار پاور کا لوہا منوانے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم کی تازہ ترین کمائی 84اعشاریہ 50کروڑ رہی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Thala Selvan (@thala_sss)

اتوار کے روز اس فلم نے صرف بھارت میں 20اعشاریہ 5کروڑ کا بزنس کرکے فلم بینوں کے دل جیت لیے۔ اجیت کمار کی گزشتہ فلم ویڈاموئیارچی پہلے روز تو درست چلی تھی، تاہم دوسرے ہی دن سے اس کا بزنس کمزور پڑ گیا تھا، تاہم اس بار اجیت کمار کی فلم گڈ بیڈ اگلی کے ریویوز بھی مثبت آئے ہیں۔

عالمی فلم چارٹ کی بات کی جائے تو بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اجیت کمار کی یہ فلم بھارت میں ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بہت دیکھی جارہی ہے۔ فلم نے گلوبل موسٹ واچڈ فلمز کی فہرست میں چوتھا مقام حاصل کرلیا ہے جو بھارتی فلم بینوں کیلئے بھی خوشی کی بات قرار دی جاسکتی ہے۔

Related Posts