ویڈیو:جے فلسطین کے نعرے پر ہندو انتہا پسندوں کا اسد الدین اویسی کیخلاف احتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسد الدین اویسی
(فوٹو: انڈیا ٹوڈے، انڈین ایکسپریس)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی:  جے فلسطین کے نعرے پر ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے خلاف احتجاج کیا ہے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور بھارتی شہر حیدر آباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی ہندو انتہا پسند تنظیموں وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔ ہندو انتہا پسندوں نے اسد الدین اویسی کی تصویر کے ہمراہ خنزیر کی تصویر لگا لی۔

بھارتی پارلیمنٹ میں حلف برداری کی تقریب کے دوران اسد الدین اویسی نے جے فلسطین کا نعرہ لگایا تھا جس پر انتہا پسند تنظیمیں بھڑک اٹھیں۔ انتہا پسندوں نے دہلی میں اسد الدین اویسی کے خلاف مظاہرہ اور نعرے بازی کی جس کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔

دہلی پولیس مظاہرین کے خلاف متحرک ہوگئی تاہم ہندو انتہا پسندوں نے خوب نعرے بازی کی۔ ایک شخص نے اپنے ہاتھ میں پوسٹر اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ پارلیمنٹ کے وقار کو توڑنے والے رکن نہیں ہوتے۔ ہمیں مطلوب نہیں۔ دہلی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

گزشتہ ماہ 25جون کے روز لوک سبھا میں بطور رکن پارلیمنٹ حلف اٹھاتے وقت اسد الدین اویسی نے جے فلسطین کا نعرہ لگایا تھا جسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے پارلیمنٹ سے جنگ زدہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اطہار کیا تھا جس پر بی جے پی سیخ پا ہوگئی تھی۔

Related Posts