بھارتی انتہا پسندوں نے کرینہ کپور کے بائیکاٹ کا مطالبہ شروع کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی انتہا پسندوں نے کرینہ کپور کے بائیکاٹ کا مطالبہ شروع کردیا
بھارتی انتہا پسندوں نے کرینہ کپور کے بائیکاٹ کا مطالبہ شروع کردیا

بھارتی انتہا پسندوں نے بالی ووڈ کی خوبصورت و معروف اداکارہ کرینہ کپور کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندو انتہا مسندوں نے بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور کو بھی اپنے نشانے پر لے لیا اور وہ اداکارہ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بایکاٹ کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ کرینہ کپور نے ماتھے پر بندی نہیں لگائی ہے جس کو بھارت کی ثقافت اور رواج کا حصہ سمجھا جاتا ہے ہندو انتہا پسند اس بات پر آپے سے باہر ہوگئے اور اس عمل کو ہندو رسم و رواج ختم کرنے کی سازش قرار دے دیا۔

بھارتی انتہا پسندوں نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اداکارہ کا بائیکاٹ کریں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نے جیولری کے برانڈ کے لیے ایک اشتہار میں کام کیا اور اس دوران وہ پوسٹر میں بغیر بندی کے نظر آئیں جس پر ہندو انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: صدف کنول اورشہروز سبزواری کے گھرجلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

واضح رہے کہ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برانڈ کی مارکیٹنگ کے لئے اشتہار میں کرینہ کپور نے مختلف رنگ کا عروسی لہنگا زیب تن کیا ہے اور سونے کی جیولری پہن رکھی ہے۔

اس اشتہار میں اداکارہ کے بندی نہ لگانے کو بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے بھارتی روایات کو ختم کرنے کی سازش قرار دیا جارہاہے اور سوشل میڈیا پر بھی بھارتی صارفین جیولری برانڈ اور اداکارہ کے خلاف اظہار برہمی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

Related Posts