بھارتی آبی ماہرین کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آبی ماہرین کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا
آبی ماہرین کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا

لاہور: 10 رکنی بھارتی آبی ماہرین کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی منصوبوں پر اعتراضات کے حوالے سے اجلاس کل منعقد کیا جائے گا، پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کل اسلام آباد میں ہوں گے، بھارت کی جانب سے وفد کی قیادت پی کے سکسینا کریں گے۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی مہرعلی شاہ کمشنر انڈس واٹر کمیشن کریں گے جبکہ پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

اس حوالے سے پاکستانی کمشنر انڈس واٹر کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چناب پر 624 میگا واٹ کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن پر اعتراض ہے، مقبوضہ کشمیر میں دریائے پونچھ پر 15 میگا واٹ کے مانڈی منصوبے پر اعتراض اٹھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ حکام

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر24 میگاواٹ کے نیموں چلنگ کے ڈیزائن پر بھی اعتراض کیا جائے گا، پاکستان دریائے سندھ پر 19میگاواٹ کے ٹربوک شیوک منصوبے پر اعتراض اٹھائے گا،انڈس واٹر کمشنر کا کہنا ہے کہ 25 میگاواٹ کے ہنڈررمان منصوبے کے ڈیزائن پر اور دریائےسندھ پر ہی ساڑھے18 میگاواٹ کے سانکو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھی بات ہوگی۔

مزید برآں بھارتی وفد اجلاس کے بعد 4 مارچ کو بھارت روانہ ہوجائے گا۔

Related Posts