نئی دہلی:بھارتی کرکٹ بورڈ نے مہندرا سنگھ دھونی کیلئے الوداعی میچ کے انعقاد پر غور شروع کر دیاہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے کہاکہ فی الحال کوئی انٹرنیشنل سیریز نہیں ہے۔
انڈیشن کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے کہا کہ آئی پی ایل کے بعد ہم دیکھیں گے کہ کیا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہندرا سنگھ دھونی کی بہت زیادہ خدمات اور وہ احترام کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے ہی ان کیلئے الوداعی میچ منعقد کرنا چاہتے تھے مگر دھونی ایک الگ پلیئر ہیں، انھوں نے اس وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جب کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی بھارت کے سب سے کامیاب کپتان ہیں، جنہوں نے اپنی موجودگی میں ٹیم کو متعدد اہم کامیابیوں سے ہمکنار کروایا۔