انڈین شہری نے سانگھڑ کی زخمی اونٹنی کیلئے بڑا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاکستان ٹوڈے

سانگھڑ کے علاقے ہیڈ جامڑاؤ میں ظالم وڈیرے غلام رسول شر کے ہاتھوں ظلم و سفاکیت کی شکار مظلوم اونٹنی کی داستان ظلم انڈیا پہنچ گئی۔ انڈین سوشل ایکٹوسٹ نے زخمی اونٹنی کی بھرپور مدد کی پیش کش کر دی۔

ذرائع کے مطابق انڈیا میں سوشل ایکٹوسٹ راجندرا نے پاکستان میں سفاک وڈیرے کے ظلم کی شکار بلبلاتی اونٹنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی تو اس سے رہا نہ گیا۔

راجندرا نے اونٹنی کی یہ حالت دیکھ کر اعلان کیا ہے کہ وہ وڈیرے کے ہاتھوں اونٹنی کی زخمی ٹانگ کے بدلے اونٹنی کیلئے مصنوعی ٹانگ بنا کر پاکستان بھیجیں گے۔

سوشل میڈیا پر سامنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی شہری کی اس پیش کش کے جواب میں پاکستان میں “ٹیم وائر پاکستان” نامی تنظیم نے بھارت سے بھیجی جانے والی مصنوعی ٹانگ مظلوم اونٹنی کو لگانے کی ذمہ داری لے لی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر دنیا بھر سے سفاک وڈیرے غلام رسول شر کے اس بے رحمانہ سلوک پر شدید ردعمل کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سوشل میڈیا پر وڈیرے کی سرعام ٹانگ کاٹنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

Related Posts