ریاستی دہشت گردی، بھارتی فوج نے 13 ماہ میں 237 کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریاستی دہشت گردی، بھارتی فوج نے 13 ماہ میں 237 کشمیریوں کو شہید کردیا
ریاستی دہشت گردی، بھارتی فوج نے 13 ماہ میں 237 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر:  قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 13 ماہ کے لاک ڈاؤن کے دوران ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں 237 مظلوم کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے شعبۂ تحقیق کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس 5 اگست کو نافذ کیے گئے کرفیو سے لے کر اب تک مقبوضہ وادی میں رہنے والے انسانوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا گیا۔ مظلوم کشمیریوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے۔

بھارتی فوج نے گزشتہ 13 ماہ کے دوران 237 مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں اور سرچ آپریشن کے نام پر مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں مذکورہ افراد کو شہید کیا۔

قابض بھارتی فوج نے گزشتہ 13 ماہ میں 1 ہزار 482 کشمیریوں کو شدید زخمی کردیا ، 13 ہزار 936 افراد کو گرفتار کیا جن میں بوڑھی خواتین اور نوجوان لڑکیاں بھی شامل ہیں جبکہ 89 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور عصمت دری جیسے واقعات پیش آئے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر رہے گا، پاکستان

Related Posts