بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 70سالہ خاتون شہید،آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فوج کی (ایل او سی) جندور سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون شدید زخمی
بھارتی فوج کی (ایل او سی) جندور سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون شدید زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری، آئی ایس پی آر کے مطابق بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 70سالہ ضعیف خاتون شہید ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سبزکوٹ سیکٹرمیں شہری آبادی کونشانہ بنایا، فائرنگ کی زد میں آکر 70سالہ خاتون شہید ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج نے کارروائی کے دوران بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ رواں برس بھارت 2028 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے، اور اس سلسلے میں بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا ہے، مگر اس کے باوجود بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہا۔

بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

Related Posts