بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ اداکار شان شاہد اور عمیر جسوال پاکستانی فوج کے افسران تھے جو پنجشیر میں پاکستان کے نام نہاد حملے کے دوران شہید ہو گئے۔ شان کے جواب کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی فوج مذاق بن کر رہ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میجر جنرل ہرشا ککڑ شان شاہد اور عمیر جسوال کا وادئ پنجشیر میں شہید ہونے کا دعویٰ سچ سمجھ بیٹھے جبکہ میجر جنرل (ر) جی ڈی بخشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغانستان میں لڑائی کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔
افغانستان کی صورتحال سے قطعی لاعلم بھارتی میجر جنرل (ر) جی ڈی بخشی نے دعویٰ کیا کہ پنجشیر میں پاک فوج کے 7 افسران، 12 جونیئر افسران اور 75 کمانڈوز نے جامِ شہادت نوش کیا۔ کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے۔ رات کے وقت جنازے پڑھا دئیے گئے۔
Pak Army (SSG)has suffered very hy cas in Panjshir. killed – 07 officers, 12 JCOs ,75 OR &wounded 05offrs ,09 JCOs 160 OR. peshawar, swat and Quetta MHs overflowing.Maj Gen Adil Rehmani has come back to organise discreet funerals in dead of Night- like in kargil. like thieves
— Maj Gen (Dr)GD Bakshi SM,VSM(retd) (@GeneralBakshi) September 10, 2021
فوجی ڈاکٹر نامی اکاؤنٹ سے میجر جنرل (ر) جی ڈی بخشی کی طرف سے یلغار نامی فلم کی تصویر شیئر کی گئی جس میں اداکار شان شاہد، بلال اشرف اور عمیر جسوال کو دیکھا جاسکتا ہے۔ دعویٰ کیا گیا کہ میجر اعجاز (شان) اور کیپٹن جعفر(عمیر جسوال) پنجشیر میں شہید ہوئے۔
اپنے جھوٹ پر اندھے اعتماد کے ساتھ آرمی افسران نے یہ تک کہہ ڈالا کہ اعجاز اور جعفر (شان اور عمیر) میرے کلاس فیلو تھے جنہیں پشاور میں دفن کردیا گیا۔دونوں بہادری سے لڑے جبکہ پاک فوج یہ ہلاکتیں پوشیدہ رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
میجر جنرل (ر) ہرشا ککڑ کی جانب سے بلا تصدیق نہ صرف ٹویٹ کو شیئر کیا گیا بلکہ پاکستان کے خلاف مزید جھوٹا پراپیگنڈہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ پنجشیر میں پاکستان نے جو جانی نقصان اٹھایا ہے، یہ اس کی سچائی ہے۔ مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف نے غلط کہا۔
یہی نہیں، بلکہ میجر جنرل ہرشا ککڑ نے مزید کہا کہ پاکستان نے پنجشیر میں حملے میں ہونے والی ہلاکتیں تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ یہ قوم بھی شرمناک اور قیادت بھی شرمناک ہے جو اپنے شہیدوں کو عزت نہیں دیتے تاہم شان شاہد کی طرف سے پراپیگنڈے کا جواب آگیا۔
This is the truth on #PanjshirValley and Pak casualties. As expected @YusufMoeed lied and Pak disowned its dead. This shameful nation with a shameful leadership refuses to honour its dead. Instead buries them at night to avoid publicity. Nothing can be more degrading for soldiers pic.twitter.com/OlANAWJ0a5
— Maj Gen Harsha Kakar (@kakar_harsha) September 11, 2021
پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار شان شاہد نے موجودہ اور سابق بھارتی فوجیوں کے پراپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے فوجی لباس میں اپنی تصویر شیئر کی اور دونوں فوجیوں کو مخاطب کیا۔
شان شاہد نے کہا کہ سرحد کی دوسری طرف سے آپ کو ہیلو کہہ رہا ہوں اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ اپنے اِس ٹوئٹر پیغام کو شان شاہد نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کرکے بھی بھارتی فوج کی جگ ہنسائی کا سامان مہیا کردیا۔
انسٹا گرام پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی مختلف تبصرے کیے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج بلا تحقیق پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرتی ہے جس کا ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتا۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شان شاہد کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر 1965 کو ہم سب پاک فوج کے سپاہی بن گئے۔ یہی وہ دن تھا جب ہم نے اپنے وطن کا دفاع کیا اور اس وقت سے ہم میں آزادی قائم رکھنے کیلئے عزم و حوصلہ زور پکڑ گیا۔
پیغام کے ساتھ ساتھ 6 ستمبر کو یومِ دفاع کے موقعے پر شان شاہد نے پاک فوج کے لباس میں اپنی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں جنہیں بھارتی فوج پاک فوج کا شہید افسر سمجھ بیٹھی اور سوشل میڈیا پر اپنا ہی مذاق بنوا لیا ہے۔
6sept 1965 the day we all became soldiers it was the day we defended our motherland ..and since that day the message of freedom and courage was embedded in all of us ..we were and will always be the soldiers of our cultural borders .@OfficialDGISPR pic.twitter.com/Umwgo5I4xg
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) September 5, 2021
یہ بھی پڑھیں: منال خان اوراحسن محسن اکرام کی شادی،تقریب کی تصویری جھلکیاں