نئی دہلی:بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے بھنڈ میں گرکر تباہ ہوگیا،حادثے میں تربیتی طیارے میں سوار پائلٹ زخمی ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش میں گرنے والا بھارتی فضائیہ کا طیارہ میراج 2000 تھا۔ بھارتی فضائیہ کا کہنا تھا کہ تربیتی پرواز کے دوران میراج 2000 طیارے میں تکنیکی خرابی ہوئی تھی۔بھارتی فضائیہ نے کہا کہ واقعے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
حادثے کی جگہ کی فوٹیج میں ایک گاؤں میں طیارے کا ملبہ دکھایا گیا ہے۔ کھیت میں گرے ہوئے جیٹ کے ملبے سے دھواں نکلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔دھماکے کی آواز پر مقامی لوگ جائے وقوعہ کے گرد جمع ہیں۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، بھارت اور دبئی میں معاہدہ طے پا گیا