ممبئی:بالی وڈ کی مشہور زمانہ باربی ڈول کترینہ کیف اپنی صحت کو بہت خاص اہمیت دیتی ہیں اسی لئے انہوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ہے جو کہ مالدیپ میں کیا گیا۔
کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی کورونا وائرس ٹیسٹ کراتے ہوئے وڈیو شیئر کی۔ اس دوران وہ پراعتماد اور خوش دکھائی دے رہی ہیں۔سیمپل لینے والے شخص نے پی پی ای کٹ پہن رکھی تھی اور مکمل حفاظتی انتظام کے ساتھ اداکارہ کا ٹیسٹ سیمپل لیا۔