ممبئی: بھارتی اداکارہ کو نچلی ذات کیخلاف توہین آمیز تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے حراست میں لے لیا۔
بھارتی اداکارہ یو ویکا چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر نچلی ذات پر توہین آمیز تبصرہ کرنے پر ایک شہری نے عدالت میں درخواست دی تھی۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہریانہ کی پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کیا اور کئی گھنٹے تک ان سے تفتیش کی۔بعدازاں پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ نے اداکارہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی جس پر انہیں کئی گھنٹے تھانے میں گزارنے کے بعد رہائی نصیب ہوئی۔
واضح رہے کہ یو ویکا چوہدری نے رواں سال مئی میں ایک وی لاگ بنایا تھا جس میں انہوں نے نچلی ذات پر بات چیت کی تھی، ان کے تبصرے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم انہوں نے بعد میں معافی بھی مانگی تھی۔مگر ان پر تنقید کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
مزید پڑھیں: انوشکا شرما نے کوہلی اور بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کردی