جنوبی افریقہ کو 7رنز سے شکست، بھارت نے ورلڈ کپ جیت لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بارباڈوس: بھارت نے جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔ فائنل تک ناقابلِ شکست رہنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنا سب سے اہم میچ ہار گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے دئیے گئے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 12رنز پر ان کی 2 وکٹس گر گئیں جب ہینڈرکس 7 اور کپتان ایڈن مارکرم 12 کے مجموعی اسکور پر 4،4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان کے جانے کے بعد وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک اور ٹرسٹن اسٹبز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 70 تک پہنچایا جہاں اسٹبز اکشر پٹیل کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد ہنرچ کریز پر آئے اور ایک اور شراکت داری قائم کی۔

بعد ازاں 106 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ گر گئی جب کوئنٹن ڈی کوک 31 گیندوں پر 39رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ارشدیپ سنگھ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ 151 کے مجموعی اسکور پر ہنرچ کلاسن بھی ففٹی بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

مارکو جنسن جسپریت بمرا کی گیند پر بولڈ ہو کر 156 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 4 گیندوں پر 2 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر اور کیشو مہاراج کریز پر موجود تھے جب جنوبی افریقہ کو 6 بالز پر 16رنز کی ضرورت تھی اور میچ آخری اوور میں مزید سنسنی خیز ہوگیا۔

میچ کے آخری اوور میں پانسا پلٹ گیا۔ جنوبی افریقہ کے بیٹرز 6 بالز پر 16رنز نہ بنا سکے جبکہ مقررہ 20اوورز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 8وکٹس کے نقصان پر 169رنز ہی بنا سکی اور پویلین لوٹ گئی۔ ٹی 20ورلڈ کپ بھارت نے اپنے نام کرلیا۔

Related Posts