جنوبی افریقہ کیخلاف ورلڈ کپ کا فائنل میچ، بھارت کی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی افریقہ
(فوٹو: اسکرین گریب)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بارباڈوس: جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ کا فائنل میچ جاری ہے جس کے دوران بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ باباڈوس کے برج ٹاؤن میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ٹاس کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں فائنل میچ سے قبل کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کپتان روہت شرما نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور ضروری ہے کہ ہر کھلاڑی اپنے کردار کو سمجھے اور اس کے بعد کھیلے۔ ٹاس کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنرز نے بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل میچ کھیلنے والی بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، ریشبھ پنت، سوریا کمار یادیو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، رویندر جدیجہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو اور جسپریت بومرا شامل ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم کپتان ایڈم مارکرم کی قیادت میں پہلی مرتبہ ورلڈکپ فائنل کھیل رہی ہے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹین اسٹبز، مارکو یانسین، کیشو مہاراج، کگیسو رباڈا، اینرک نورکیا اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

تباہ کن بولنگ اور بیٹنگ

بھارت اور جنوبی افریقہ کی جانب سے بالترتیب تباہ کن بیٹنگ اور بولنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔  بھارتی کھلاڑیوں نے ابتدا ہی میں چوکوں کی برسات کردی جس کے نتیجے میں میچ کے پہلے 2 ہی اوورز میں بھارت کا اسکور 20 کی حد عبور کرگیا۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے بولرز نے تباہ کن بولنگ کی۔ دوسرے ہی اوور میں کپتان روہت شرما سمیت 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ دوسرے اوور کے اختتام تک بھارتی ٹیم نے 2 وکٹس کے نقصان پر 26 رنز بنالیے۔

Related Posts