ورلڈ کپ کا اہم میچ، بھارت کی ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی شہر احمد آباد میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احمد آباد میں پاک بھارت میچ ہورہا ہے جس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما کے مابین ٹاس ہوا جو روہت شرما نے جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کرکٹ ورلڈکپ کا سب سے بڑا ٹاکرا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہونگے

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اتنے زیادہ شائقین کے سامنے کھیلنا ایک خواب سا محسوس ہوتا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آج کے میچ میں انتہائی شاندار پرفارمنس رہے گی۔ اس سوال پر کہ آپ نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیوں کیا؟ روہت شرما نے کہا کہ اس کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔

کپتان بھارتی ٹیم روہت شرما نے کہا کہ احمد آباد کی کرکٹ پچ اچھی ہے۔ کھیل کے دوسرے مرحلے پر ڈیو (شبنم) بھی اپنا کردار ادا کرے گی، تو یہ نظر میں رکھتے ہوئے ہم نے پاکستان کے دئیے جانے والے ہدف کے تعاقب کا فیصلہ کیا۔ 

 

Related Posts