بھارت نے ایشیاء کپ فائنل میں سری لنکا کو 10وکٹوں سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت نے ایشیاء کپ فائنل میں سری لنکا کو 10وکٹوں سے شکست دیدی
بھارت نے ایشیاء کپ فائنل میں سری لنکا کو 10وکٹوں سے شکست دیدی

دفاعی چیمپئن سری لنکا کو بھارت نے ایشیا کپ ون ڈے کے فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10وکٹوں سے شکست دیکر ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

بھارت نے ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا کا صرف 51 رنز کا ہدف بغیر کسی مشکل کے حاصل کرلیا اور 10وکٹوں سے جیت کر ایشیاء کپ کا فاتح قرار پایا۔

ایشیا کپ کا فائنل میچ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوا، مگر جیسے ہی سری لنکا کی بیٹنگ شروع ہوئی، بھارتی بولرز نے سری لنکا کی ایک نہ چلنے دی اور سری لنکا پر پوری طرح حاوی رہے۔

بھارت کے خلاف سری لنکا کی ٹیم 15.2 اوورزمیں 50 رنزبناکرپویلین لوٹ گئی، بھارت کے بولر محمد سراج نے6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پانڈیا 3وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:ٹیم میں اچھے کھلاڑی ہیں لیکن مینجمنٹ کا فقدان ہے، راشد لطیف

ٹاس کے موقع پر کی جانے والی گفتگو میں بھارت کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم پہلے بیٹنگ کرتے،سری لنکن کپتان داسن شناکا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کیلیے سازگار لگ رہی ہے۔

Related Posts