بھارت میں 14 فروری ’گائے کو گلے لگانے‘ کے دن کے طور پر منایا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رواں سال 14 فروری ’گائے کو گلے لگانے‘ کے طور پر منائیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اینیمل ویلفیئر بورڈ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک نوٹیفیکشن جاری کیا ہے جس میں  بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رواں سال 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے کے بجائے ’گائے کو گلے لگانے کے دن‘ کے طور پر منائیں۔

بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ کے مطابق گائے بھارت کی ثقافت اور دیہی معیشت کا حصہ ہے جبکہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں گائے کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں گائے کو مذہبی درجہ حاصل ہے اور ہندوؤں کی بڑی تعداد اس کی پوچا کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ بھارت میں گائے کے ذبیحہ پر بھی پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فرانسیسی جریدے ’چارلی ایبڈو‘ کو شرمناک کارٹون شائع کرنے پر شدید ردعمل کا سامنا

اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کی جانب سے مغربی ثقافت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے مغربی کلچر اور ثقافت کی وجہ سے ہماری مذہبی روایات ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں لہذا 14 فروری کو تمام افراد گائے کو گلے لگانے کے دن کے طور پر منائیں اور آپس میں خوشیاں بانٹیں۔

واضح رہے کہ اینیمل ویلفیئر بورڈ بھارت کی وزارت برائے فشریز کے تحت کام کرتی ہے جس کی ذمہ داریوں میں جانوروں کا تحفظ اور ان کی اہمیت کے بارے میں شعور اُجاگر کرنا بھی شامل ہے۔

Related Posts