ٹی 20ورلڈ کپ، بھارت کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ اور نیوزی لینڈ کا نمیبیا سے آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی 20ورلڈ کپ، بھارت کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ اور نیوزی لینڈ کا نمیبیا سے آج ہوگا
ٹی 20ورلڈ کپ، بھارت کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ اور نیوزی لینڈ کا نمیبیا سے آج ہوگا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا 36واں میچ آج نیوزی لینڈ اور نمیبیا کے درمیان جبکہ 37واں بھارت اور اسکاٹ لینڈ کے مابین ہوگا۔ چاروں ٹیمیں میدان میں اترنے کیلئے تیار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق نمیبیا کی ٹیم پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہے جو اپنا گزشتہ میچ پاکستان سے ہار گئی، پھر بھی قومی کرکٹ ٹیم نے نئی ٹیم کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے ان کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا۔ نمیبیا کا میچ آج نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

مشتاق احمد کا پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دلیری سے کھیلنےکا مشورہ

ٹی وی میزبان کی معذرت، شعیب اختر نے نعمان نیاز کو معاف کردیا

ماہرینِ کرکٹ کو توقع ہے کہ نمیبیا اور نیوزی لینڈ کا میچ مکمل طور پر یکطرفہ ہوگا کیونکہ نمیبین کھلاڑیوں کو کرکٹ کا زیادہ تجربہ نہیں۔ کیوی ٹیم کی جیت کے امکانات 93فیصد جبکہ نمیبیا کے صرف 7 فیصد بتائے گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی قیادت کپتان کین ولیمسن جبکہ نمیبیا کی گرہارڈ ایرسمس کررہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ آج سہ پہر 3 بجے سے شروع ہوگا۔ کیوی ٹیم اپنے دو حالیہ میچز بھارت اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف جیت چکی ہے۔

دوسری جانب بھارت کا مقابلہ آج اسکاٹ لینڈ سے ہوگا اور بھارتی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی موجودگی برقرار رکھنے کیلئے اسکاٹ لینڈ کو طویل مارجن سے ہرا کر سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونا ہوگا۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ میچ میں بھارت کی جیت کے 97فیصد جبکہ اسکاٹ لینڈ کے 3 فیصدامکانات ہیں تاہم کرکٹ کی دنیا میں بازی کسی بھی وقت پلٹی جاسکتی ہے۔ بھارت اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ آج شام 7 بجے شروع ہوگا۔ 

 

Related Posts