بھارت میں کورونا کے 3 لاکھ سے زائد نئے کیسز ، آکسیجن کی قلت، 2ہزار263 اموات

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

India records 3,32,730 Corona cases in last 24 hours

ممبئی: بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3لاکھ 32ہزار730 نئے کیسزریکارڈ ،نئی دلی میں  آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی، صوبائی حکومت نے مرکز سے مدد مانگ لی۔

بھارت میں 3لاکھ 32ہزار730 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 1 کروڑ62 لاکھ 63ہزار695 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسز24 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 2ہزار263 نئی اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 1لاکھ 86 ہزار920 ہوگئی جبکہ فعال کیسزبڑھ کر 24لاکھ 28ہزار616 ہو گئے ہیں جبکہ نئی دلی میں آکسیجن کی شدید قلت پیدا ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال، سوشل میڈیا صارفین کی پاکستان سے مدد کی اپیل

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس سے دنیا بھر میں1 کروڑ 46 لاکھ افراد متاثر جبکہ 6لاکھ 8 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 46 لاکھ 42ہزار 861افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 7 فیصد افراد ہلاک ہوئے۔

بھارتی حکام کا کہناہے کہ یکم مئی سے ملک کے تمام بالغ شہریوں کو مفت ٹیکے لگائے جائیں گے تاہم ملک کے کئی علاقوں میں ویکسین کی قلت کی شکایات ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ کروڑوں کی تعداد میں مزید ٹیکے کہاں سے آئیں گے۔

Related Posts