نئی دہلی: کانگریس کی رہنما روشنی جیسوال نے بی جے پی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو برباد کرنے کے چکر میں پورا بھارت برباد ہورہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی جے پی حکومت کو عوام سے کیے گئے بے بنیاد وعدے یاد دلاتے ہوئے کانگریس کی رہنما روشنی کشل جیسوال نے کہا کہ 2 کروڑ نوکریوں کے چکر میں بھارت کی نوجوان نسل برباد ہوگئی۔
ترکیہ میں پھر زلزلہ، فیکٹری منہدم، ایک شخص جاں بحق
انڈین یوتھ کانگریس کی سیکریٹری اور بھارتی کانگریس کی ترجمان روشنی جیسوال نے کہا کہ بھارت والے غور سے سنیں کہ ہمارا مزدور 15 لاکھ روپے جبکہ کسان 6 ہزار روپے کے چکر میں برباد ہوگیا۔
सुनो गौर से इंडिया वालों… ???? pic.twitter.com/izEDsnzKRe
— Roshni kushal jaiswal (@roshnikushal) February 27, 2023
بھارتیہ جنتا پارٹی کی مسلم دشمن پالیسیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کانگریس رہنما روشنی جیسوال نے کہا کہ مسلمانوں کو برباد کرنے کے چکر میں ہمارا پورا کا پورا بھارت برباد ہوگیا ہے۔ اس بارے میں عوام مجھے اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کانگریس رہنما روشنی جیسوال نے کہا کہ کارکنان بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہاں میں ہاں ملانے میں اتنا آگے نکل چکے ہیں کہ وہ بے وقوف ہوتے جارہے ہیں۔ایک کارکن مجھ سے ملا تو کہنے لگا کہ پیسے کی بہت قلت تھی۔
अंधभक्ती की हद सुनिए.. pic.twitter.com/W67ZxSFxRW
— Roshni kushal jaiswal (@roshnikushal) February 27, 2023
روشنی جیسوال نے کہا کہ پیسے کی قلت کے متعلق بتاتے ہوئے بی جے پی کارکن نے کہا کہ اچانک گیس سبسڈی کے 15روپے 17 پیسے بینک میں کریڈٹ ہو گئے۔ اب پورا مہینہ ان پیسوں سے گزارہ ہوگا۔