ورلڈ کپ کا سیمی فائنل جاری ہے۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 21اوورز میں 153رنز بنا لیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغازکیا۔ ٹاس کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ کیوی کپتان نے کہا کہ اگر ٹاس ہم جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی، بابراعظم کی کپتانی پر فیصلہ آج ہوگا
بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز میں شامل کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے پہلی وکٹ کیلئے 71رنز کی شراکت داری قائم کی۔ کپتان روہت شرما نے 4چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 47رنز بنائے تاہم 50 اسکور کرنے میں ناکام رہے۔
بھارت کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
روہت شرما کا کیس کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹم ساؤدھی کی گیند پر پکڑا۔ روہت شرما پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ویراٹ کوہلی نے بیٹنگ کا سلسلہ شروع کیا اور 20 اوورز میں بھارت نے مزید 80 رنز بنا لیے۔
میچ کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق 21 اوورز کے کھیل میں بھارت نے 1 وکٹ کے نقصان پر 153رنز بنا لیے ہیں۔ شبمن گل 57گیندوں پر 74 رنز اور ویراٹ کوہلی 34گیندون پر 26رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔