آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلی پوزیشن پر آگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے  ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارت آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر آ گیا۔

بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور  132 رنز سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بھارت اب تینوں فارمیٹس میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے، یہ پہلا موقع ہے جب بھارت تینوں فارمیٹس میں نمبر ون بن گیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر  پر چلی گئی ہے۔

ا نگلینڈ کا رینکنگ میں تیسرا اور نیوزی لینڈ کا چوتھا نمبر ہے۔ جنوبی افریقا پانچویں اور ویسٹ انڈیز  چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کا ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں ساتواں نمبر ہے۔

سری لنکا کا 8 واں بنگلا دیش کا  9 واں اور  زمبابوے کا 10 واں نمبر ہے۔

Related Posts