ورلڈ کپ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو فائنل جیتنے کیلئے 177رنز کا ہدف دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو فائنل جیتنے کیلئے 177رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی تباہ کن بولنگ بھارتی کھلاڑیوں کو بڑا اسکور کرنے سے نہ روک سکی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو درست ثابت ہوا۔ ابتدائی طور پر بھارت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم بھارتی بیٹرز نے وقتاً فوقتاً چوکے اور چھکے لگانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے میچ پر گرفت مضبوط کرلی۔

میچ کے آغاز میں بھارت کی جانب سے  کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے اننگز کا آغاز کیا اور23 کے مجموعی اسکور پر روہت شرما کیچ آؤٹ ہوئے ، اس کے بعد رشبھ پنٹ صفر جبکہ سوریا کمار یادیو 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سابق بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی اور اکسر پٹیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی پارٹنرشپ میں 72 رنز بنا کر ٹیم کو بہتر ہدف دینے میں مدد کی، اکشر پٹیل 31 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تو بھارت کی ٹیم مستحکم ہوچکی تھی۔

بعد ازاں ویراٹ کوہلی اور ڈوبے نے بھارتی بیٹنگ کو سنبھالا تاہم کوہلی 76 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔مقررہ 20 اوورز  میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنانے والی بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو جیتنے کیلئے 177رنز کا ہدف دیا ہے۔

روہت شرما کی ٹیم میں سے ویراٹ کوہلی 76، اکشر 47 اور شیوام دوبے 27 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اینریخ نورکیا اور کیشو مہاراج نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میچ پر بھارت کی گرفت میچ کے آغاز کے مقابلے میں مضبوط نظرآتی ہے۔

Related Posts