بھارت کشمیریوں پر ظلم کرکے اپنی قبر خود کھود رہا ہے، صدر مملکت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کشمیریوں پر ظلم کرکے اپنی قبر خود کھود رہا ہے، صدر مملکت
بھارت کشمیریوں پر ظلم کرکے اپنی قبر خود کھود رہا ہے، صدر مملکت

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ظلم و ستم بھی کشمیریوں کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکا، انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کرکے اپنی قبر خود کھود رہا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے اپنے لہو سے عزم، حوصلے اور قربانیوں کا ایک شاندار باب تاریخ میں رقم کیا ہے،پاکستان بہادر کشمیریوں کی استقامت اور ان کے ناقابلِ تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

بدھ کو یومِ سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو شروع ہونے والا راج آج بھی برقرار ہے، سات دہائیوں کے دوران بھارتی حکومتوں نے یکے بعد دیگرے کشمیری عوام کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا استعمال بشمول ماورائے عدالت قتل، جعلی مقابلے، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں، دوران حراست تشدد، جبری گمشدگیاں، کشمیری قیادت کو نظر بند کرنا، پیلیٹ گنوں کا استعمال اور مکانات کی تباہی بھی کشمیریوں کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ثابت قدم ہیں اور انہوں نے اپنے لہو سے عزم، حوصلے اور قربانیوں کا ایک شاندار باب تاریخ میں رقم کیا ہے، بھارتی دعوؤں کے برعکس کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے جو 7 دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان حقِ خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ ہے۔وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی خطے میں امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے، پاکستان بہادر کشمیریوں کی استقامت اور ان کے ناقابلِ تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

Related Posts