بھارت کا چین اور پاکستان کی سرحدوں پر 120 بیلسٹک میزائل نصب کرنیکا فیصلہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی کوبھارتی فوج نے گرفتار کرلیا
غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی کوبھارتی فوج نے گرفتار کرلیا

نئی دہلی: بھارت نے چین اور پاکستان کے ساتھ اپنی سرحدوں پر 120 بیلسٹک میزائل نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر پارلیمان میں بحث سے بھی انکار کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت وزیر اعظم نریندر مودی پر مبینہ چینی جارحیت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے الزام اور تنقید کے ردِ عمل میں بھارتی حکومت 120 ٹیکٹیکل میزائل نصب کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روس نے پاکستان کو قدرتی گیس دینے پر آمادگی ظاہر کردی

دوسری جانب بھارت کی نریندر مودی کو بھارت چین عسکری جھڑپوں پر اپوزیشن کی سخت تنقید کا سامنا ہے۔ نریندر مودی حکومت مقامی سطح پر تیار کردہ پرالے بیلسٹک میزائل کے 2 ٹیسٹ کرچکی ہے جبکہ 120 میزائلوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی۔

بھارتی میڈیا (اے این آئی) کا کہنا ہے کہ میزائل خریدنے اور سرحدوں پر نصب کرنے کی منظوری وزارتِ دفاع کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی گئی۔ پرالے میزائل 500 کلومیٹر کی رینج تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور راستہ بھی بدل لیتے ہیں۔

مقامی سطح پر تیار کردہ مختصر رینج کے پرالے میزائل کا موازنہ روسی اسکندر میزائل سے کیا جاتا ہے جس کی بنیاد ایک اور بھارتی بیلسٹک میزائل پرتھوی پر رکھی گئی ہے۔ روس نے یوکرین کے خلاف جنگ میں اسکندر میزائل بڑی تعداد میں استعمال کیے۔

 

Related Posts