بھارت میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزدگی،11مریض ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزدگی،11مریض ہلاک
بھارت میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزدگی،11مریض ہلاک

احمد نگر:بھارتی شہر احمد نگر کے سول اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 مریض ہلاک جب کہ 6 شدید زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی سی یو وارڈ میں 25 سے زائد کورونا کے مریض داخل تھے۔احمد نگر کے ضلع کلکٹر راجندر بھوسلے نے 11 کوویڈ-19 مریضوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔

احمد نگر میونسپل کارپوریشن کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ شنکر میسال نے بتایا کہ آگ ہفتے کی صبح گیارہ بجے کے قریب لگی۔جس نے پورے روم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

دوسری جانب ریاستی حکومت نے اسپتال میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: ترکی، 6 صوبوں میں خوفناک آتشزدگی، بھاری نقصان پر وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام کو حکم دیا گیا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کریں اور ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کریں۔

Related Posts