پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق انٹرسٹی کرایوں میں دو سو روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ شہر میں چلنے والے رکشوں اور ویگنوں کے کرائے میں بیس روپے تک اضافہ ہوگیا۔
لاہور سے اوکاڑہ، لیہ، گوجرانوالہ، عارفوالہ فیصل آباد جانے والی ٹرانسپورٹ کے کرائے سو روپے تک بڑھائے گئے ہیں۔ ملتان، اسلام آباد اور کراچی جانے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے کرایوں میں 200 روپے تک اضافہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا
عوام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صرف کرایہ ہی نہیں مہنگائی کا طوفان عام آدمی کے معمولات زندگی کو خاصا متاثر کرتا ہے۔
واضح رہے نگران حکومت نے دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے ہوگئی ہے۔