لاہور:گنگا رام اسپتال کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث نومولود بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:گنگا رام اسپتال کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث نومولود بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔
لاہور:گنگا رام اسپتال کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث نومولود بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔

خون جما دینے والی سردی میں بھی ایمرجنسی میں نصب سینٹرل ہیٹنگ سسٹم نہ چل سکا۔ ذرائع کے مطابق درجنوں بچوں میں ہائپوتھرمیا اورمیٹابولک کے مسائل سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق موسم سرما کے آغاز سے ہی گنگا رام اسپتال کی ایمرجنسی میں سینٹرل ہیٹنگ سسٹم غیر فعال ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر گنگارام اسپتال میں 60 سے 80 بچے پیدا ہوتے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق وارڈ میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا چاہیے،مگر ایمر جنسی کا درجہ حرارت 18سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے، جو سنگین صورتحال ہے۔

گنگارام اسپتال انتظامیہ لیبر روم سمیت آپریشن تھیٹرزمیں الیکٹریکل ہیٹرز سے کام چلا رہی ہے، درجنوں بچے روزانہ کی بنیاد پر ہائپوتھرمیااور کے مسائل سے دوچار ہو رہے ہیں۔

ڈیڑھ ماہ قبل ڈائریکٹر ایمرجنسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ابھی تک گنگا رام اسپتال کی ایمرجنسی کے ڈائریکٹر کی مستقل تعیناتی نہ ہونے کے باعث گنگا رام اسپتال کی ایمرجنسی زبوں حالی کا شکار ہے۔

Related Posts