خاتون کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئیں، ملزمان کا رقم کا تقاضہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئیں، ملزمان کا رقم کا تقاضہ
خاتون کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئیں، ملزمان کا رقم کا تقاضہ

اسلام آباد: ضلع شیخوپورہ کی رہائشی پروین بی بی کی دھوکے سے نازیبا تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی گئیں، ملزمان پیسوں کا تقاضہ کرنے لگے۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پروین بی بی نے بتایا کہ مجھے سوشل میڈیا اور ٹچ موبائل استعمال کرنا نہیں آتا، ہمارے پڑوسی معظم عباس اور اس کے ساتھی ذیشان کا ہمارے گھر آنا جانا تھا، ذیشان اور معظم عباس نے میری خود ساختہ نازیبا تصویر بنا کر فیس بک پر اپلوڈ کر دیں۔

پروین بی بی نے کہا کہ میں شادی شدہ دہ عورت ہو ں،میرے جوان بیٹے اور بہوئیں ہیں، میرا پورا خاندان برادری سسٹم ہے، جب میرے خاندان والوں نے فیس بک پر میری غلط تصویر دیکھی تو انہوں نے مجھ سے اس بارے میں پوچھا تو میں نے ان کو کہا کہ مجھے اس کا کوئی علم نہیں ہے۔

مذکورہ نازیبا تصاویر فیس بک پر فوٹو اپلوڈ کرنے کے بعد خرم نواز عباس اور غلام عباس اور دیگر مجھے بلیک میل کر رہے ہیں اور مجھ سے پانچ لاکھ کا تقاضا کیا جارہا ہے۔

اس سارے معاملے کی ایک درخواست میں نے ایف آئی اے لاہور کو دی، جنہوں نے سارے کیس کی انکوائری کرکے مقدمہ نمبر 03/ 2020 ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گوجرانوالہ درج کیا،یہ مقدمہ درج رجسٹر ہو گیا مگر نامزد کردہ ملزمان کے نام درج نہیں کیے گئے اور اس میں شک نمبر -A۔298 کا اندراج بھی نہیں کیا گیا ہے جو کہ سراسر بدنیتی ہے۔

ایف آئی اے کی رپورٹ جس میں ملزمان نے اعتراف جرم کیا ہے کہ انہوں نے سائلہ کی نازیبا تصاویر بنائی تھیں اور انہوں نے درود فاطمہ والی آئی ڈی سے اپلوڈ کی ہیں جو کہ توہین کے زمرے میں آتی ہے،ایف آئی اے نے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا،ملزمان دندناتے پھرتے ہیں اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ تم نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج کرا کر ہمارا کیا بگاڑ لیا ہے۔

پروین بی بی کا کہنا ہے کہ میں ڈی جی ایف آئی اے سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ میرا کیس کسی ایماندار افسر سے دوبارہ اوپن کر اکراس کی انکوائری کرائیں اور مجھے انصاف دلائیں۔

کیس رجسٹرڈ ہونے سے لے کر آج تک میں لاکھوں روپے اس کیس پر لگا چکی ہوں،لیکن مجھے انصاف نہیں ملا، اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لوں گی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لوں گی

Related Posts