اٹلی: پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ کے فائنل میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کے ریسلر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا ہے ۔
اٹلی ميں ورلڈ بيچ ريسلنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا، پاکستان کے انعام بٹ نے سیمی فائنل میں رومانیہ کے حریف کو 0-3 سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں انعام بٹ نے رومانیہ جبکہ کوارٹر فائنل میں ترک ریسلر کو شکست دی تھی۔ انعام بٹ نے پہلے مقابلے ميں يوکرین اور دوسرے ميں يونان کے ريسلر کو شکست دی تھی۔
پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے چوتھی بار ورلڈ بیچ ریسلنگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، وہ دفاعی چیمپئن تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا مزید 11 زندگیاں نگل گیا، ہلاکتوں کی تعداد 6955 ہو گئی