اگر آپ کے پاس پرانا اسمارٹ فون ہے جس کا آپریٹنگ سسٹم بھی پرانا ہے تو اب کوئی نیا فون خرید لیں کیونکہ معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے 24 اکتوبر کے بعد واٹس ایپ کچھ مخصوص اسمارٹ فونز پر چلنا بند ہو جائے گا۔
ویب سائٹ ’فون ورلڈ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے‘ کے مطابق اس وقت واٹس ایپ 4.1 اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کر رہا ہے تاہم 24 اکتوبر کے بعد واٹس ایپ صرف 5.0 اینڈرائیڈ ورژن پر چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
بالآخر بھارت نے پاکستانی ٹیم کے ویزے منظور کرلیے
لہٰذا اگر آپ کے پاس 5.0 سے کم والا اسمارٹ فون ہے تو 24 اکتوبر کے بعد اُس پر واٹس ایپ چلنا بند ہو جائے گا۔
اسی طرح 24 اکتوبر کے بعد آئی فون پر واٹس ایپ چلانے کے لیے آئی او ایس 12 کا ہونا ضروری ہے لہٰذا آئی او ایس 12 سے پرانے آئی فون ورژن پر بھی واٹس ایپ کا چلنا بند ہو جائے گا۔
دوسری جانب واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم پر ’واٹس ایپ چینل‘ کا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے بعد اس میسجنگ پلیٹ فارم پر کوئی بھی سلیبرٹی، کمپنی، برینڈ یا پھر عام عوام اپنا چینل بنا سکتے ہیں اور اُسے پبلک کے لیے لانچ کر سکتے ہیں۔