کراچی: کئی روز بعد انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر چھ روپے مہنگا ہوکر 250 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 57 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 239.94 سے کم ہو کر 239.37 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/7mgh1WaWW6 pic.twitter.com/YkprdgF19D
— SBP (@StateBank_Pak) July 29, 2022
آج صبح سے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری تھا، انٹربینک میں ڈالر 240.99 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تھا۔
ایتھرئم کے بانی ولاتِک بٹرین جلد پاکستان کا دورہ کریں گے