کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ24گھنٹوں میں 32مریض انتقال کرگئے جبکہ399 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور410افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9136 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 399 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا4.4 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد4119ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک2800480 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور251046کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید410مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد227558 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت19369 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے18762 گھروں میں،8آئسولیشن سینٹرز میں اور599مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ555مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ399 نئے کیسز میں سے213 کا تعلق کراچی سے ہے۔