کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 146 افراد صحتیاب ہوئے اور کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8975 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 232 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 2.6 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی مریض اس وبا کا شکار نہیں ہوا۔ اموات کی مجموعی تعداد 4479 ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 3212618 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور263289 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 146 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 253730 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 96.4 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 5080 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4808 گھروں میں،7 آئسولیشن سینٹرز میں اور 265 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 245 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 36 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 232 نئے کیسز میں سے 90 کا تعلق کراچی سے ہے،جن میں ضلع شرقی 32،ضلع غربی 21، کورنگی 16،ضلع جنوبی 15، ضلع وسطی اور ملیر میں سے 3۔3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔