پہلا ون ڈے، جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 127 رنز سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلا ون ڈے، جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 127 رنز سے شکست دیدی
پہلا ون ڈے، جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 127 رنز سے شکست دیدی

کراچی: ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 127 رنز سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 292 رنز بنائے،قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 165 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ منیبہ علی نے 20 رنز بنائے،ساؤتھ افریقہ کی جانب سے لابا اور نادین ڈیکلرک نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ نے اس سے قبل پاکستان کے خلاف 292 رنز اسکور کئے تھے اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 293 رنز کا ہدف دیا تھا۔

میریزین کیپ 100، سونے لوس 107 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہی تھیں، چوتھی وکٹ کی شراکت میں 183 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی گئی۔

Related Posts