پہلے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دیدی
پہلے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دیدی

کارڈف: پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست سے دوچار کردیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

آج کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن نے شائقین کرکٹ کو مایوس کردیا، پوری قومی ٹیم 36ویں اوور میں 141 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جب کہ انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف آسانی سے ایک وکٹ کے نقصان پر 22ویں اوور میں پورا کرلیا۔

انگلینڈ نے ہدف کے تعاقب میں فل سالٹ کی صورت میں واحد وکٹ گنوائی جو 7 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے تھے، ڈیوڈ ملان 68 اور زیک کرالے 58 رنز پر ناقابل شکست رہے۔اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخرزمان نے کیا، تاہم اوپنر امام الحق صفر پر پویلین لوٹ گئے، جب کہ ون ڈاؤن آنے والے کپتان بابر اعظم بھی پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ ہوگئے، محمد رضوان بھی صرف 13 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

ڈیبیو کرنے والے سعود شکیل بھی 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد صہیب مقصود نے فخرزمان کے ساتھ ملکر 53 رنز کی شراکت قائم کی لیکن صہیب 19 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔

جس کے بعد ٹیم کا انحصار فخر زمان کے کاندھوں پر چلا گیا مگر وہ بھی 47 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ فہیم اشرف بھی 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ شاداب خان کی ہمت 30 رنز پر جواب دے گئی۔

Related Posts