مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IMF approved the 6th tranche for Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ملک میں آئے روز مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعثپاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کے 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

معروف بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ نے مہنگائی کے اعتبار سے دنیا 43 ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔دی اکانومسٹ کی فہرست کے مطابق پاکستان اپنے پڑوسی ملک بھارت سے مہنگائی میں 12درجے آگے ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان سے صرف 3 ممالک ارجنٹائن، ترکی اور برازیل آگے ہیں۔دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن میں ہے جہاں اس کی شرح 51 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔

دوسرے نمبر پر ترکی ہے جہاں پر مہنگائی کی شرح 19 اعشاریہ 6 فیصد اور برازیل میں یہ شرح 10 اعشاریہ 2 فیصد ہے۔پاکستان میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت اس فہرست میں 4 اعشاریہ 3 کی شرح کے ساتھ 16ویں نمبر پر ہے۔دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں مہنگائی کی شرح منفی صفر اعشاریہ 4 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں: شہری ہوشیار!!! کراچی میں دودھ بھی مزید مہنگا ملے گا

واضح رہے کہ ملک میں مختلف اشیاء اور پیٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث عوام کا مہنگائی کے مارے عوام کا جینا مشکل ہوچکا ہے۔

Related Posts