ریاض: سعودی عرب نے مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے اورانہیں کسی بھی پلیٹ فارم پر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی مذہبی امور کی وزارت کے ترجمان عبداللہ العنزی کا کہنا ہے کہ مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے اور انہیں مواصلاتی مقامات پر شائع کرنے سے روکنے کا مقصد اسلام کا تحفظ اور منبروں کو استحصال سے بچانا ہے۔
مزید پڑھیں:مردوں اور عورتوں کے اختلاط کا جواز۔۔۔۔ عورت غیر محرموں کے درمیان کھانا کھا سکتی ہے
انہوں نے کہا کہ تصاویر پر پابندی کا فیصلہ کسی بھی امام یا مبلغ پر عدم اعتماد کے باعث نہیں کیا گیا بلکہ کسی بھی سنگین غلطی کو پیش آنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی مذہبی امور کی وزارت کے ترجمان عبداللہ العنزی نے مزید کہا کہ ویب سائٹس پرجو بھی نشر ہوتا ہے اسے روکا نہیں جا سکتا۔