دیکھئے تصاویر میں: 2024 کے دوران او ٹی ٹی پر سب سے زیادہ کونسی انڈین فلمیں دیکھی گئیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایم ایم

آج کل بھارت میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم بے حد مقبول ہیں، جس کی وجہ سے ان پلیٹ فارمز پر فلمیں ریلیز کرنے کے رجحان میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رواں سال ان پلیٹ فارمز پر کئی شاندار موویز ناظرین کیلئے پیش کی گئیں۔

ہنگامہ ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ویب سیریز کی مقبولیت کے باعث معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی دلکش سیریز ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار 2024 کی سب سے مقبول بھارتی ویب سیریز بن کر ابھری۔

اس کے بعد “مرزا پور” کی انتقام سے بھری دنیا نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ہلکی پھلکی کامیڈی “پنچایت” اور سنسنی خیز “گیارہ گیارہ” نے بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

 ورون دھون اور سمانتھا کی “سیٹاڈیل: ہنی بنی” کو پانچویں پوزیشن ملی، اس کے بعد چھٹے نمبر پر “معاملہ لیگل ہے”،  ساتویں نمبر پر بھون بام کی “تازہ خبر”، آٹھویں نمبر پر مرڈر ان میہام رہی۔ نویں نمبر پر مینن، اور کامیڈی شو The Great Indian KBC شو نے دسویں پوزیشن حاصل کی۔

غور طلب بات یہ ہے کہ دی گریٹ انڈین کپل شرما شو آئی ایم ڈی بی کی سال کے آخر کی فہرست میں جگہ بنانے والی پہلی نان فکشن سیریز ہے۔

ویب سیریز کی فہرست کی بات کی جائے تو پانچ سبسکرپشن پر مبنی خدمات کی نمائندگی کرتی ہے، جس میں نیٹ فلکس اور پرائم ویڈیوز  سے تین تین، JioCinema سے دو، اور Disney+ Hotstar اور Zee5 سے ایک ایک شو شامل ہے۔

اس فہرست کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیٹ فلکس انڈیا کی سربراہ تانیا بامی نے کہا “ہم ہندوستان میں اپنی سیریز کی اس مقبول شناخت پر خوش ہیں۔ ہیرامنڈی: ڈائمنڈ بازار ہماری اب تک کی سب سے دلچسپ ڈرامہ سیریز ہے اور یہ ثقافتی رجحان بن چکی ہے۔

Related Posts