تصویری تجزیہ: پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا جارہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تصویری تجزیہ: پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا جارہے
تصویری تجزیہ: پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا جارہے

کراچی: مقبوضہ کشمیری کے عوام اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے طویل سے عرصے جدوجہد میں مصروف ہیں، کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت اور ان سے اظہار یکجہتی کے لئے آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں آج ملک بھر میں تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا، دن کا آغاز ”کشمیر کی آزادی“ کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا، صبح دس بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرنے کے لئے چاروں صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ریلیاں، کانفرنسیں اور سیمینار منعقد ہوئے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی مظفر آباد میں کشمیر یکجہتی واک کی قیادت کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کوٹلی میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں نے اسلام آباد میں کشمیر یکجہتی واک میں شرکت کی۔

سینیٹر شبلی فراز یوم یکجہتی کشمیر پر لگائی گئی تصویری نمائش دیکھ رہے ہیں۔

بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف لاہور میں ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں یوم کشمیر ریلی نکالی جارہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام کراچی میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

Related Posts